صدر زرداری کو مل گئی ذمہ داری بھاری : وفاق نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) ایوان صدر میں ہونے والے ایک انتہائی اہم اور حساس اجلاس نے ملک کے سیاسی اور آبی منظر نامے پر تھرتھلی مچا دی ہے جہاں صدر آصف علی زرداری کو ایک ایسی بھاری ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس نے وفاق اور صوبوں کے درمیان نئے تنازع کی بو پیدا کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے حکام نے صدر مملکت کو بھارت کے خطرناک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پڑوسی ملک نے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کے لیے جنگی بنیادوں پر ڈیمز کی تعمیر شروع کر دی ہے جس سے پاکستان کی زرعی معیشت اور غذائی تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ اس سنگین صورتحال میں وفاق نے اپنے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اس کے پاس نئے ڈیمز بنانے کے لیے فنڈز کی شدید قلت ہے لہٰذا صدر زرداری اپنی سیاسی بصیرت استعمال کرتے ہوئے صوبوں کو اس بات پر آمادہ کریں کہ وہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنی جیبوں سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کریں۔ ماہرین اس پیش رفت کو این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کے ایک متبادل اور خاموش فارمولے کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیونکہ وفاق طویل عرصے سے صوبوں کے مالی حصے میں کٹوتی کا خواہاں رہا ہے جس کی پیپلز پارٹی مسلسل مخالفت کرتی آئی ہے۔ اب پانی کے بحران کو ڈھال بنا کر صوبوں پر مالی بوجھ ڈالنے کی اس کوشش نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے کہ کیا صوبے اپنے ترقیاتی فنڈز وفاقی منصوبوں کے لیے دینے پر تیار ہوں گے یا یہ معاملہ وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک نئے سیاسی محاذ کی شکل اختیار کر جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے کم عمری کی شادیوں کے خلاف ایک بڑا قانونی قدم اٹھاتے ہوئے سخت سزاؤں اور جرمانوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے مترادف قرار دیتے ہوئے قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی جائے گی۔ بھارت سے بھی ایک دلدوز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک غریب شخص سسٹم کی بے حسی کے باعث اپنی مردہ بہن کا ڈھانچہ کندھے پر لاد کر بینک پہنچ گیا تاکہ اس کے اکاؤنٹ میں موجود چند ہزار روپے حاصل کر سکے۔
صحافی امداد سومرو کا یہ وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:




