اللہ کا فضل ہے طبیعت ٹھیک ہے،صدر آصف زرداری لندن کا دورہ مکمل کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ

لندن(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف علی زرداری وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے، برطانیہ میں ان کا قیام ایک ہفتہ سے زائد رہا۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر انہوں نے اپنی طبعیت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کا فضل ہے طبیعت ٹھیک ہے، لندن میں اچھا وقت گزرا۔

صدر زرداری کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے الوداع کیا، انہوں نے برطانیہ میں ایک ہفتے زائد قیام کیا۔

مزید خبریں

Back to top button