ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، قازقستان کو 3-0 سے شکست


ہائیکو (ویب ڈیسک) ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
گروپ کے دوسرے میچ میں قومی ٹیم نے قازقستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔
پاکستان نے تینوں سیٹس میں برتری برقرار رکھتے ہوئے 14-25، 12-25 اور 9-25 کے اسکور سے کامیابی اپنے نام کی۔
مسلسل دو گروپ میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔
قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا گروپ میچ کل تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔