ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ: پاکستان کے محمد ثاقب اور محمد جواد فائنل میں پہنچ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے نوجوان فائٹرز محمد ثاقب اور محمد جواد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

محمد ثاقب نے انڈر 18 جبکہ محمد جواد نے انڈر 16 کیٹیگری میں سیمی فائنل مقابلے جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں پاکستانی فائٹرز نے بالترتیب قازقستان اور کرغزستان کے مضبوط حریفوں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

فائنل مقابلوں میں محمد ثاقب اور محمد جواد دونوں کا سامنا قازقستان کے فائٹرز سے ہوگا، جہاں وہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد ثاقب 2024 گاما ورلڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل بھی اپنے نام کر چکے ہیں، جس کے باعث ان سے ایک اور شاندار کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کے صدر Zulfiqar Ali نے قومی کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں فائٹرز فائنل میں بھی کامیابی حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button