وفاقی حکومت کاعاشورہ پرچھٹیوں کااعلان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے تاہم موبائل سنگلز بحال رہیں گے۔



