پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھونچال۔۔۔!

عروبہ مرزا نے بھی لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام لگا دیا

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک اور ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے مبینہ طور پر ناپسندیدہ پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔

عروبہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ انسٹاگرام چیٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ ان میں متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اسنیپ چیٹ پر گفتگو جاری رکھنے کی درخواست بھی کی گئی۔

یہ معاملہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اس سے قبل اداکارائیں مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور بھی ثاقب چدھڑ پر سوشل میڈیا کے ذریعے نامناسب پیغامات بھیجنے کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔Aruba Mirza

عروبہ مرزا کی جانب سے مبینہ چیٹس شیئر کیے جانے کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا، جہاں صارفین مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

تاحال رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کی جانب سے عروبہ مرزا کے تازہ الزامات یا شیئر کیے گئے مبینہ اسکرین شاٹس پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button