ایرانی وزیر خارجہ کی دورہ مسقط کے بعد اسلام آبادواپسی،فیلڈ مارشل سے ملاقات،مختصر قیام کے بعد روس جائیں گے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سلطنت عمان کے دورے کے بعد ماسکو روانگی کی بجائے واپس پاکستان پہنچ گئے۔ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عباس عراقچی دورہ پاکستان کے بعد روس جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کا طیارہ بھی تہران سے اسلام آباد پہنچ رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کچھ گھنٹے قیام کے بعد ماسکو روانہ ہونگے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں خطے کی سکیورٹی سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک کے حوالے سے موقف پیش کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ امریکا واقعی سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں؟

ایرانی وزیر خارجہ عباس نے دورۂ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں

Back to top button