عدالت نے انمول عرف پنکی کو پیش نہ کرنے کی درخواست منظور کرلی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
ملزمہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے انمول پنکی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی درخواست دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ کو عدالت میں پیش کرنے سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر چالان پیش ہونے تک ملزمہ کی فزیکل کسٹڈی کی ضرورت نہیں، تاہم جب بھی عدالت طلب کرے ملزمہ کو پیش کیا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس نے انمول پنکی کے شریک ملزمان کے بینک اکاؤنٹس تک رسائی کی اجازت بھی طلب کر لی ہے، جس کے لیے تفتیشی افسر نے سیشن عدالت میں درخواست دائر کر دی۔



