بھارت میں ہریانوی گلوکارانکت بالیان کا جم کے باہر فائرنگ سے قتل

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے )بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہریانوی گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو جم کے باہر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق گلوکار انکت بالیان گزشتہ روز شاملی ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں موجود جم سے باہر نکل رہے تھے جس دوران 2  موٹر سائیکلوں پر آئے حملہ آوروں نے بالیان پر  کئی مرتبہ فائرکیے جس کے نتیجے میں انکت بالیان موقع پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جب کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے  اسے جاٹ برادری پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ بالیان آئندہ پنچایت انتخابات میں حصہ لینے کا منصوبہ بنا رہے تھے تاہم ان کے قریبی عزیز یا پولیس حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انکت بالیان کے یوٹیوب چینل پر 3.66 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز تھے۔

مزید خبریں

Back to top button