چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیر تجارت مقرر


اسلام آباد/ لندن(جانوڈاٹ پی کے) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور کو برطانیہ کا وزیر تجارت مقرر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے انس سرور کی تقرری کی منظوری دے دی، جس کے بعد وہ ہاؤس آف لارڈز کے رکن بھی بن جائیں گے۔
اس تقرری کے ساتھ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ایوانوں سے وابستگی رکھنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا۔
انس سرور کی تقرری کو برطانوی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی نئی ذمہ داریوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی روابط سے متعلق امور شامل ہوں گے۔