ایرانی فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ ہیں، امیر حاتمی


تہران(ویب ڈیسک) ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا، جبکہ ایرانی فوجی صلاحیتیں دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ ہیں۔
اپنے بیان میں میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی فوج نے دہشت گرد طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے رویے اور فیصلوں میں بے بسی اور مایوسی نمایاں ہے، امریکی حکام اپنی شکست چھپانے کے لیے امریکی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
ایرانی فوج کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی حمایت کے بغیر اسرائیلی فوج بہت کم عرصے میں تباہ ہو جائے گی۔