عوامی خدمت کرنے والے رب کریم کے پسندیدہ بندے،جواد حسین پیر زادہ

وزیرآباد(نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ کہا ہے کہ فلاح وبہبود کے کام اور انسانیت کی خدمت کرنے والے رب کریم کے پسندیدہ بندے بن جاتے ہیں ایک انسان کی صحت کی بحالی میں معاونت ایک خاندان کو سنبھالا دیتا ہے

الطاف احمد ہاشمی انسانی خدمت کے مشن کو جس جذبے وولولے سے سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے،انسانیت کی خدمت اورفلاحی سوچ رکھنے والے خالق کائنات کوپسندہیں رب کریم اپنی راہ میں خرچ کرنے والوں کے رزق وروزی میں برکت اورکاروبار بڑھادیتے ہیں,مخیرحضرات اپنی دولت کواللہ کی راہ میں خرچ کرکے اپنی زندگی اورآخرت سنوارلیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیر زادہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوممبر صوبائی کونسل پنجاب سماجی وکاروباری شخصیت الطاف احمد ہاشمی کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو9وہیل چیئرز عطیہ کرنے کے موقع پر کیا۔

لیگی رہنما الطاف ہاشمی کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کو 9وہیل چیئرز کا عطیہ

مسلم لیگ (ن)کے راہنما امتیاز اظہر باگڑی،سابق کونسلرافتخار احمد بٹ،انجمن بہبودی مریضاں کے عہدیداران افتخار حسین صدیقی،محمد اکبر بٹ،محمد اسلم جتالہ،محمد الیاس مہر ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہسپتال میں تمام تر سہولیات مریضوں تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، مخیرحضرات سے اپیل کی فلاح وبہبود کے کاموں میں سب کوحصہ لینا چاہئے۔

مزید خبریں

Back to top button