عوام میں خوف ختم ہو رہاہے،5ہزارکارکن اڈیالہ جیل پہنچے،علیمہ خان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام میں خوف ختم ہورہا ہے اور گزشتہ روز5ہزار کارکن ناکوں کے باوجود اڈیالہ پہنچے،جون کے مہینے میں حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر اپنے وکیل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کل اڈیالہ کے باہر خوشگوار تبدیلی دیکھی، ہر طرف کارکنان کے سر تھے، ہمارے ریکارڈ کے مطابق پانچ ہزار کارکنان آئے اور گئے۔انہوں نے کہا کہ اڈیالہ سے پہلے بہت سخت ناکہ بندی کی گئی تھی مگر اب عوام کے دل سے خوف نکل گیا ہے، یہ آغاز ہے اگلے منگل کو قافلہ مزید بڑھے گا کیونکہ یہ شروعات ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ تاریخ کہتی ہے ظلم برقرار نہیں رہ سکتا، گزشتہ روز لوگ پنجاب سے چلے آرہے تھے، لوگوں کو فون گئے اور دھمکیاں دی گئیں کہ ادھر نہیں جانا۔

مزید خبریں

Back to top button