بانی مضبوط ہیں،وہ قرآن اور اس کا ترجمہ پڑھتے ہیں،علیمہ خان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی مضبوط ہیں، وہ قران پڑھتے ہیں اور ترجمہ پڑھتے ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ دسمبر میں بانی پی ٹی آئی نے سلمان صفدر کو بتایا تھا کہ ان کی آنکھ ٹھیک نہیں ہے اور نظر نہیں آ رہا۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ اُنہوں نے بانی پی ٹی آئی کی کتابیں چھین لی ہیں۔



