آزادکشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب، کاغذات نامزدگی کل جمع ہوں گے

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کل 20 اگست کو جمع کرائے جائیں گے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر کی جائیں گی، جن کی سماعت اور فیصلے 22 اگست کو ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 23 اگست کو دستبردار ہوسکیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

آزادکشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اسمبلی ہال، بلاک 12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوگا۔

مخصوص نشستوں میں 5 خواتین، ایک علماء و مشائخ، ایک بیرونِ ملک مقیم ریاستی باشندوں اور ایک نشست ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز کے لیے مختص ہے۔

مزید خبریں

Back to top button