آزاد کشمیر: مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہوگی، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

مظفرآباد (جانوڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے مخصوص نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 8 مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے امیدوار 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ ریٹرننگ افسر اسی روز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرکے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کرے گا۔

شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر کی جا سکیں گی، جبکہ الیکشن کمیشن 22 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرکے فیصلے سنائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست 23 اگست کو جاری کی جائے گی، جس کے بعد 24 اگست کو پولنگ ہوگی۔

مزید خبریں

Back to top button