میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کردیا کہ آزاد کشمیر کی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میرپور نے آج شیر پر مہر لگا کراعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیرکی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے۔

مریم اورنگزیب نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 جولائی کو میرپور نے نوازشریف اور مریم نواز کی آمد پر ن لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔

انہوں نےکہا کہ آج میرپور نے شیر پر مہر لگا کر باضابط اعلان کردیا کہ آزاد جموں و کشمیرکی ترقی صرف ن لیگ سے جڑی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 21 جولائی کو مظفر آباد بھی اپنا یہ فیصلہ پہلے ہی سنا چکا ہے،  2 اگست کو شیر پر مہر لگا کر کشمیری اپنے اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 6 کے نتائج مکمل ہوگئے جن میں ن لیگ 4 اور پی پی 2 پر کامیاب ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button