نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے افتخار گیلانی کی ملاقات، آزاد کشمیر کیلئے 100 روزہ اصلاحاتی پلان شیئر

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے ملاقات کی۔
ملاقات میں افتخار گیلانی اور اسپیکر طارق فاروق نے اعتماد کا اظہار کرنے پر مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے دونوں رہنماؤں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے آزاد کشمیر میں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں بہتری کیلئے پہلے 100 دنوں پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ وزیراعظم افتخار گیلانی کے ساتھ شیئر کیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق کی ملاقات
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم افتخار گیلانی اور سپیکر طارق فاروق نے اظہار اعتماد پر پاکستان مسلم… pic.twitter.com/LbnmjQPvts— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 30, 2026
نواز شریف نے ہدایت کی کہ پنجاب کی طرز پر آزاد جموں و کشمیر کو بھی جدت، ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے رائیونڈ میں محمد نواز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں اہم ملکی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



