طالبان حکومت کے ڈرون کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش،پاک فضائیہ کے دفاعی نظام نے تباہ کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی جانب سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ”آئی ایس کے پی“ کے ٹھکانوں کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کے دعووٴں کو مسترد کردیا۔اپنے فیکٹ چیک اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ’افغان طالبان کی حکومت، اپنے مختلف پروپیگنڈے کرنے والے افراد اور سرکاری بیانات کے ذریعے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کے کچھ مبینہ کیمپوں کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے، یہ دعوے ہمیشہ کی طرح جھوٹے ہیں۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت مختلف سرکاری بیانات اور پروپیگنڈا ذرائع کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے سرحدی علاقوں میں بعض مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کو سادہ نوعیت کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، تاہم یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور ان کی کوئی قابلِ اعتبار شہادت موجود نہیں۔فیکٹ چیک ونگ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ڈرون حملوں سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد خطے اور پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی سے توجہ ہٹانا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button