بشریٰ بی بی کی آنکھ کا اڈیالہ جیل میں معائنہ،قطرے بھی تجویز

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)ماہر ڈاکٹرزپرمشتمل3رکنی ٹیم کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی آنکھوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔میڈیکل ٹیم میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی، پمز کے ڈاکٹر محمد عارف اور ہولی فیملی اسپتال کے ڈاکٹر آفاق شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے آنکھوں کے مسائل سے متعلق شکایت کی تھی جس کے بعد تفصیلی معائنہ کیا گیا۔طبی معائنہ جیل ہسپتال میں تقریباًدو گھنٹے تک جاری رہا جبکہ میڈیکل ٹیم جدید آلات بھی ساتھ لائی تھی تاکہ نظر اور آنکھوں کی مکمل جانچ کی جا سکے۔جیل ہسپتال کے طبی عملے نے بھی میڈیکل ٹیم کی معاونت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معائنے کے بعد میڈیکل ٹیم نے بشریٰ بی بی کیلئے آنکھوں کے قطرے تجویز کیے ہیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button