اسلام آبادمیں سابق سفارتکارایازوزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)اسلام آبادمیں سابق سفارتکارایاز وزیر کی بیٹی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔

پریڈ گراؤنڈ میٹرو اسٹیشن کےقریب کار بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی چلانے والی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔بعد میں ان کی شناخت ریان وزیر کے نام سے ہوئی۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی نمبر سی بی دو سو چودہ ایاز خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش پمز اسپتال منتقل کر دی۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button