واشنگٹن مایوسی کا شکار، نئی پابندیاں بھی تہران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی، عباس عراقچی

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نئی امریکی پابندیوں کی دھمکی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن مایوسی کا شکار ہے، نئی پابندیاں بھی ایران کو شکست دینے میں ناکام رہیں گی۔

ٹیلی گرام پر جاری ویڈیو پیغام میں عباس عراقچی نے امریکی اقدامات کو بار بار دہرائے جانے والے پرانے منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت کا فوجی کارروائیوں سے آگے بڑھ کر دوبارہ انہی منصوبوں کی بات کرنا اس بات کی علامت ہے کہ وہ مایوس ہو چکے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کو ایران کے ساتھ احترام کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں تاکہ انصاف اور عزت پر مبنی حل تلاش کیا جاسکے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کبھی خوفزدہ نہیں ہوا، امریکی اقدامات، چاہے ناکہ بندی ہو یا دیگر فوجی کارروائیاں، پہلے بھی ناکام ہو چکی ہیں اور نیا اقدام بھی ناکام ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button