امریکا کے ناجائز مطالبات کے آگے جھکیں گےنہ ہی دھمکیوں کی زبان برداشت کریں گے،عباس عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ وہ کسی صورت دھمکیوں کی زبان برداشت نہیں کریں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سائیڈ لائن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امریکاکے ناجائز مطالبات کے آگے کبھی نہیں جھکے گا اور جب تک آبنائے ہرمز سے متعلق ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، ہم تب تک اس عارضی جنگ بندی کو مسترد کرتے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا ہمارے اصولوں کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی مفادات کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے، جب تک ایرانی عوام کے جائز مطالبات اور مقاصد مان نہیں لیے جاتے، ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے چین اور روس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنے دوست ممالک چین اور روس کے ساتھ مختلف معاملات پر مسلسل بات چیت ہوتی رہتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button