ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپوراور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، عباس عراقچی

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایران اپنی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی حملے کا جواب ضرور دے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ‘ایران یا اس کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا’۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ ‘اس قسم کی جارحیت میں کسی بھی نوعیت کی معاونت کرنے والے تمام فریقوں کو بھی جائز ہدف تصور کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button