ایران کا حزب اللہ کی حمایت میں دوٹوک مؤقف، لبنان کو یومِ مزاحمت و آزادی کی مبارکباد

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حزب اللہ کی حمایت میں پیغام جاری کرتے ہوئے لبنان کی حکومت، عوام اور مزاحمت کو یومِ مزاحمت و آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن لبنان سے اسرائیلی انخلا کی یاد میں منایا جاتا ہے، انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کو بھی تہنیتی پیغامات ارسال کیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کی آزادی، خودمختاری اور سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل اور لبنان مذاکرات مسترد کرنے پر تنقید کرتے ہوئے لبنانی عوام سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی۔

دوسری جانب ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے میں لبنان جنگ کے خاتمے کو شامل کیا جائے گا یا نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button