سکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی،فتنہ الہندوستان کے6دہشتگردہلاک

اسلام آباد(جانوڈاٹ  پی کے)سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے6دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کےمطابق سکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں،کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button