اقوام متحدہ نے آزادانہ بحری آمدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے۔
ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ لڑائی ہر جگہ رُکنی چاہیے، اب واپس پلٹنے کا وقت آگیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ آزادانہ بحری آمدو رفت بحال ہونی چاہیے، انہوں نے سفارت کاری کو آگے بڑھنے کا واحد راستہ قرار دیا۔



