ٹھٹھہ سے ملحقہ گائوں عارب سولنگی میں پولیس کاروائی کیخلاف سولنگی برادری سمیت سیاسی وسماجی تنظیمیں سراپااحتجاج

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)ٹھٹھہ سے ملحقہ گائوں عارب سولنگی میں پولیس کاروائی کے خلاف سولنگی برادری سمیت سیاسی اور سماجی تنظیمیں سراپااحتجاج ،گاؤں عارب سولنگی سے5کلو میٹر پرمحیط پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی مارچ کیا گیا۔
گذشتہ روز عدالتی احکامات کے بعد ٹھٹھہ کے قریب گاؤں عارب سولنگی میں عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاکر مطلوبہ زمین پر قبضہ خالی کرانے کے بجائے ٹھٹھہ پولیس کے مختلف تھانوں ک پر مشتمل پولیس جتھوں نے مطلوبہ زمین پر قنضہ خالی کرانے کے بجائے پورے گائوں میں موجود سیکڑوں مقامات مسمار کردئے جس جے باعث گائوں کے رھائشی نہ صرف اپنے گھروں سے بے گھر کردئے گئے بلکہ مسمار کئے گھروں کے لوگوں کو بھی اس شدید گرمی میں کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور کردیا گھروں کو مسمار کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں سے لوٹ مار سمیت پولیس کی جانب سے گائوں والوں کی جانب سے گذر بسر کے لئے پالے ہوئے مویشی، نقد رقم سمیت گھروں میں پڑا ہوا دیگر دیگر اشیا بھی اپنے ساتھ لے گئے جبکہ زمین خالی کراتے ہوئے گھروں کی الماریوں میں پڑے ہوئے قرآن پاک کی بھی زمین پر گر پڑے جبکہ گائوں کے معزز اور سینیئر صحافی کا بھی نہ صرف گھر مسمار کیا گیا بلکہ بچوں کی پڑھائی کے لئے صحافی حاجن سولنگی کی جانب سے بنائی گئی لائبرری بھی مسمار کردی جس میں شاہ جو رسالو کے ساتھ پڑی ہوئے دیگر کتابوں کو بھی نقصان پہنچا یاد رہے کے دو دن قبل مذکورہ اور مطلوبہ زمین کا قبضہ چھڑانے کے لئے ٹھٹھہ پولیس کے ساتھ مبینہ جھڑپوں کا پولیس کی جانب سے متاثرہ گاؤں کے ایک سو سے زائد دیہاتیوں اور خواتین کے خلاف ڈیوٹی میں رکاوٹ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ ٹھٹھہ تھانے میں درج کیا گیا تھا جس کے خلاف آج گائوں عارب سولنگی کے مکینوں کی جانب سے صحافی حاجن سولنگی ۔ سندہ بار کائونسل کے رکن اور سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل و سماجی رھنما اشرف سموں، حسن سولنگی سمیت مختلف سیاسی رھنمائوں کی قیادت میں گائوں عارب سولنگی سے پریس کلب ٹھٹھہ تک 5 کلومیٹر پر محیط پیدل مارچ کیا گیا جس میں سیکڑوں مرد ۔ عورتیں اور بچے شامل تھے جبکہ پیدل مارچ میں وکلا سمیت سیاسی اور سماجی تنظیموں جس میں سندہ ترقی پسند پارٹی، جیئے سندہ تحریک، جئے سندہ محاذ، قومی عوامی تحریک، عوامی تحریک سمیت صحافتی اور سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختلف رھنمائوں کا کہنا تھا کے ٹھٹھہ پولیس کی جانب سے گائوں عارب سولنگی میں پولیس کی جانب سے کی گئی کاروائی نہ صرف ناانصافی، ظلم، بربریت بلکہ انسانیت دشمن کاروائی ہے جس میں بیگناہ لوگوں کے نہ صرف گھروں م کو مسمار کرکے انسانیت سوز کاروائی کی گئی ہے بچوں کو کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور کیا گیا ہے بلکہ کاروائی کے دوارن نہ صرف لوٹ مار کی گئی ہے گھروں سے کیش رقم اور لے کر گئی ہے جبکہ گائوں کے مکینوں کے مال مویشی بھی ساتھ لے کر گئے جس کی وجھہ سے لوگوں کو بیروزگار کرکے دربدر کیا گیا ہے پولیس نے بھرپور پولیس گردی کا مظاھرہ کیا ہے جو قابل مذمت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رھنمائوں کا مزید کہنا تھا ڈسٹرکٹ پولیس اپنا رویہ تبدیل کرے بصورت دیگر ضلع بھر میں احتجاج کیا جائے گا یاد ریے کے ٹھٹھہ پولیس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے مطلوبہ زمین کے علاوہ باقی زمین پر بھی پولیس گردی کرکے گھروں کو بھی مسمار کرکے گائوں والوں کو کھلے آسمان تلے پر مجبور کردیا ہے پولیس کے مذکورہ قدم اٹھانے کے بعد ٹھٹھہ کی عوام میں اس وقت بہت زیادہ غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ مذکورہ واقعہ پر ٹھٹھہ سے منتخب نمائندوں کی جانب سے کی جانے والی مکمل خاموشی کو بھی نظر انداز نھیں جاسکتا



