الیکشن کمیشن میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، ترقیوں، تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے افسران کی ترقی، تقرری اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے چار افسران کو گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران میں فیصل حکیم، عبداللہ، خورشید عالم اور نذر عباس شامل ہیں۔

احکامات کے مطابق فیصل حکیم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشنز ٹو، عبداللہ کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان جبکہ نذر عباس کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکٹورل رولز تعینات کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وسیم جعفری کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ انہیں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے عہدے سے تبدیل کرکے سندھ میں تعینات کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں متعدد ضلعی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button