نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی ضرورت ہے، فواد چودھری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل نہیں ہو رہے، جبکہ شہری روزگار، صحت، تعلیم اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی اور دیگر مسائل کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، ملک کو بہتر طرز حکمرانی، مؤثر انتظامی ڈھانچے اور وسائل کے منصفانہ استعمال کی ضرورت ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کی تجویز پر سنجیدگی اور کھلے ذہن کے ساتھ بحث ہونی چاہیے تاکہ انتظامی مسائل کا مؤثر حل تلاش کیا جاسکے۔



