چھاچھرو کے قریب گاؤں تڑدوس میں آسمانی بجلی گرنے سے18بکریاں ہلاک

تھرپارکر (رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) تعلقہ چھاچھرو کے گاؤں تڑدوس میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے خاکو بھیل کی 18 بکریاں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں، جس کے باعث متاثرہ مالوند کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔مقامی رہائشیوں کے مطابق بارش کے دوران اچانک آسمانی بجلی گرنے سے بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ مالوند کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے مالی امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنے روزگار کو دوبارہ بحال کر سکے۔

مزید خبریں

Back to top button