عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے آج جمعرات ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے پارٹی کی جانب سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق فوکل پرسن اویس یونس چوہدھری نے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔

فہرست میں علی محمد خان، ابرار حسین شاہ، چودھری محمد ندیم، سید رضوان شاہ، راجہ ثاقب اور نادیہ خٹک کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تمام رہنما کل اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button