یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا، شکست پر میسی کا پہلا ردعمل

ارجنٹینا(جانوڈاٹ پی کے)ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں 0-1 کی شکست کے بعد مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہار کا دکھ بہت گہرا ہے اور یہ زخم بھرنے میں وقت لگے گا۔
میسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگرچہ اس وقت شکست کو قبول کرنا مشکل ہے لیکن ٹیم نے مسلسل 2 ورلڈ کپ فائنل کھیل کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ارجنٹینا نے پورے ٹورنامنٹ میں بھرپور جدوجہد کی اور قوم کو ایک بار پھر متحد کیا۔
39 سالہ میسی نے اسپین کو عالمی چیمپئن بننے پر مبارک باد بھی دی۔
انہوں نے اپنے مستقبل کے بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں کیا تاہم یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ تھا۔



