ڈیوڈ رش نے ٹوائلٹ پیپر رولز سے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

نیویارک(جانوڈاٹ پی کے)امریکا میں مسلسل گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر ایک نیا ریکارڈ اس وقت قائم کر دیا جب انھوں نے اپنی گردن کو آزمائش میں ڈالتے ہوئے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
انہوں نے اپنی پیشانی پر 195 ٹوائلٹ پیپرز کے رول 30 سیکنڈ تک توازن برقرار رکھ کر یہ اعزاز دوبارہ حاصل کیا۔
ڈیوڈ رش، جو بیک وقت سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز رکھنے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے پہلی بار 2021 میں اپنی پیشانی پر 101 ٹوائلٹ پیپر کے رول متوازن انداز میں رکھ کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
بعد میں یہ ریکارڈ ایک اور شخص نے 152 ٹوائلٹ پپیرز اپنی پیشانی پر رکھ کر ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اس کے بعد رش نے مئی 2025 میں اپنا ریکارڈ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے تحریر کیا کہ پہلی کوشش نے مجھے عاجزی کے ساتھ یہ یاد دلایا کہ اس کھیل میں سب سے بڑا دشمن گھبراہٹ ہے۔
اگر مجھے ذرا سی بھی ہچکچاہٹ محسوس ہو، تو ڈھیر ہلنے لگتا ہے۔ یہی ہلکی سی لرزش دبے ہوئے تہہ در تہہ رولز میں ایک لہر پیدا کرتی ہے اور پھر سب کچھ گر جاتا ہے۔
اپنی دوسری کوشش میں رش نے کامیابی کے ساتھ ٹوائلٹ پیپر کے 195 رول اپنے سر پر متوازن رکھے اور پھر انہیں مطلوبہ 30 سیکنڈ تک سنبھالے رکھا۔



