حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی تو امریکا سخت جواب دے گا، ٹرمپ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ اگر حوثیوں نے بحیرہ احمر کی ناکہ بندی کی دھمکی پر عمل کیا تو  امریکا کو معاملہ خود سنبھالنا پڑےگا، امریکا اس کا جواب دےگا۔

 لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے موقع پر میڈیا سےگفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران بڑی شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے اور ہمارے ساتھ دوبارہ ملاقاتیں کرنا چاہتا ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

 ٹرمپ کا کہنا تھا لبنان کو کئی دہائیوں سے شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے،ہم اب لبنان کی بہت مدد کرنے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ماضی میں لبنان  کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گےکہ اسے مناسب طریقے سے عزت دی جائے اور وہ احترام دیا جائے جس کا یہ مستحق ہے۔

مزید خبریں

Back to top button