ورلڈ کپ فائنل کا ہاف ٹائم شو چھا گیا، شکیرا اور برنا بوائے نے اسٹیڈیم میں سماں باندھ دیا

نیویارک+لاہور (جانوڈاٹ پی کے\مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ کپ فائنل کا ہاف ٹایم عملاً پہلے اور دوسرے ہاف سے زیادہ ہرٹ تھروبنگ اور آئی کیچنگ رہا کیونکہ شکیرا نے ہاف ٹائم شو میں برنا بوائے کے ساتھ 2026 ورلڈ کپ کا آفیشل گانا "Dai Dai” پیش کیا۔ اور بچوں کی ٹیم کے ساتھ وی بی لیوو بھی گایا۔
ورلڈ کپ کی گزشتہ روایت کو ترک کر کے اس مرتبہ فیفا نے ہاف ٹائم میں ایک گریٹ انٹرٹیننگ شو کا اہتمام کیا جس کی مرکزی اٹریکشن شکیرا اور برنا بوائے تھے۔ آرکسٹرا میں ایران کے سفید وائلن والے گریٹ میوزیشن بیژن مرتضوی نمایاں دکھائی دیئے جو میوزک ڈائریکٹر کے عین سامنے اپنے سفید وائلن کے ساتھ موجود تھے۔ بیژن مرتضوی کو دنیا کے بہترین وائلن بجانے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

لیڈنگ فنکاروں میں شکیرا، برنا بوائے، کرس مارٹن (Coldplay)، بچوں کے PS22 Chorus، نمایاں رہے۔ کئی دوسرے فنکاروں نے بھی شائقین سے بھرے ہوئے سٹیڈیم اور ٹی وی سکرینوں کے ذریعہ کروڑوں فینز کو انٹرٹین کیا۔

کئی آرٹسٹوں کے گا چکنے کے بعد شکیرا اور برنا بوائے مائیک کے ساتھ سامنے آئے۔ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل سونگ Dai Dai پیش کیا۔ اور اس کے بعد ایک اجتماعی اختتامی گانا We Believe پیش کیا، جو دراصل شکیرا کا سولو ہے۔ جس کے دوران فٹ بال گراؤنڈ پر LOVE کا بہت بڑا لفظ بھی پروجیکٹ کیا گیا۔




