کویت کا فضائی دفاعی نظام متحرک، ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی مسلح افواج کے جنرل سٹاف نے کہا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام ایران کی جانب سے کیے گئے مبینہ دشمن ڈرون حملوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر رہا ہے۔

جنرل سٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت کویت سٹی اور ملک کے دیگر علاقوں میں سنائی دینے والے دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی ان کارروائیوں کا نتیجہ تھیں، جن کے ذریعے آنے والے فضائی خطرات کو روکنے کی کوشش کی گئی۔

بیان کے مطابق کویتی دفاعی فورسز ملک کی فضائی حدود کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اور سکیورٹی ہدایات پر عمل کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

واقعے کے بعد خطے میں جاری ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں خلیجی ممالک میں بھی سکیورٹی الرٹ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button