وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کی تباہ کاریاں، ہلاکتیں 5 ہزار سے تجاوز کر گئیں

وینزویلا (ویب ڈیسک) وینزویلا میں گزشتہ ماہ آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ 16 ہزار 740 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق زخمیوں میں سے بیشتر کو علاج کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، تاہم متعدد متاثرین اب بھی مختلف طبی مراکز میں زیرِ علاج ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلوں کے باعث تقریباً 20 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جو اس وقت عارضی امدادی کیمپوں میں مقیم ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر کیمپوں میں صاف پانی اور نکاسیٔ آب کی مناسب سہولتیں موجود نہیں، جس سے صحت کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یاد رہے کہ 24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے تھے، جنہوں نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا اور ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button