امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ممالک مناسب جواب کیلئے تیار رہیں، پاسداران انقلاب

تہران(ویب ڈیسک) ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ممکنہ جوابی کارروائی کے لیے تیار رہیں اور شہری دفاع کے اقدامات فوری طور پر فعال کریں۔

پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن ممالک کی سرزمین ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے، انہیں شہریوں کو ممکنہ فوجی اہداف سے دور رکھنے کے لیے ضروری حفاظتی اقدامات کرنے چاہییں۔

بیان کے مطابق ایرانی فورسز نے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے کویت میں امریکی فوج کے کیمپ عریفجان کے لاجسٹک مرکز کو نشانہ بنایا، جہاں ان کے بقول امریکی اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔

پاسدارانِ انقلاب نے مزید دعویٰ کیا کہ کویت کے علی السالم ایئربیس پر حملے میں ریڈار سسٹمز کو ناکارہ بنایا گیا، جبکہ اسلحہ کی دیکھ بھال کے ہینگر اور ڈرون تنصیب کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

تاہم ان دعوؤں پر امریکی یا کویتی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button