بدین،نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرلی گئی

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)بدین کے قریب کڑھن کے نواحی گاؤں میاں کے مقام پر سنہی گونی شاخ کےآرڈی48 سے تقریباً 40 سے 45 سال عمر کے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق لاش کافی عرصہ پانی میں رہنے کے باعث ناقابلِ شناخت ہو چکی تھی۔ اطلاع ملنے پر کڑھن پولیس موقع پر پہنچی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد سے لاش کو پانی سے نکال کر کڑھن اسپتال منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ایدھی رضاکاروں کے حوالے کر دی گئی۔کڑھن پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔



