قومی اسمبلی کے رکن سیدایازعلی شاہ شیرازی سے مختلف برادریوں کے وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)قومی اسمبلی کے رکن، فوڈ سکیورٹی کے سابق وفاقی وزیرِ مملکت اور قومی اسمبلی کی مواصلات کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن سید ایاز علی شاہ شیرازی سے شیرازی ھائوس مکلی پر عوامی وفود اور مختلف برادریوں کے معززین کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلا جاری ملاقات کرنے والوں خود کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر سید ایاز علی شاہ شیرازی کی جانب سے وفود کو ان کے جائز مسائل حل کرنے کی یقین دھائی کرائی سید ایاز علی شاہ شیرازی کا کھنا تھا کے شیرازی خاندان کی جانب سے ھمیشہ عوام کی خدمت کا سلسلا دل و جان سے جاری ہے ٹھٹھہ اور سجاول کی عوام سے شیرازی خاندان سے روح کا رشتہ ہے ان کی کوشش ہوتی ہے کے عوام کے جائز مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے تاکے عوام کو ریلیف مھیا کیا جا سکے ملاقات کرنے والوں کی جانب سے سید ایاز علی شاہ شیرازی کو اجرک اور لونگی کے تحائف بھی پیش کئے گئے۔



