ٹھٹھہ،جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش، ایک شخص زخمی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ٹھٹھہ شہر میں کالٹیکس پٹرول پمپ کے قریب سومرا منزل کے سامنے واقع جامع مسجد حرا عثمانیہ میں جمعہ کی نماز کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر مسجد کے اندر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔واقعے کے باعث مسجد میں موجود نمازیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، البتہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔واقعے کے فوراً بعد مسجد انتظامیہ اور مقامی شہریوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جس کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوگیا۔



