آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیاں محدود، آئل ٹینکروں کی آمدورفت پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

تہران(ویب ڈیسک) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سمندری جہازوں کی نگرانی کرنے والے ادارے کیپلر کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکروں کی تعداد گزشتہ پانچ ہفتوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز صرف 6 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جبکہ اس سے ایک روز قبل اتوار کو یہ تعداد 14 ریکارڈ کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق بحری آمدورفت میں کمی کی بڑی وجہ خطے میں جاری کشیدگی اور سکیورٹی خدشات ہیں، جس کے باعث عالمی شپنگ سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button