ٹرمپ کی ایران کو خفیہ جوہری مرکز "پک ایکس ماؤنٹین” کو نشانہ بنانے کا دھمکی


واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انتہائی محفوظ جوہری مرکز کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے قدامت پسند ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ایران کے وسطی علاقے میں زاگرس پہاڑی سلسلے کے اندر قائم زیرِ زمین جوہری مرکز "کوہ کولانگ گاز لا” المعروف "پک ایکس ماؤنٹین” کو ممکنہ ہدف قرار دیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ہم پک ایکس ماؤنٹین کو تباہ کر دیں گے، ایرانیوں کو بتا دیں کہ تیار رہیں، وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں کر سکتے۔”
رپورٹس کے مطابق یہ جوہری تنصیب انتہائی مضبوط حفاظتی انتظامات کے ساتھ پہاڑوں کے اندر سرنگوں میں قائم ہے، جسے ایران کے اہم ترین جوہری مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔