پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی تشکیل دیدی گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی جوڈیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جوڈیشل کمیٹی کا قیام پنجاب اسمبلی پریولیجز ایکٹ 1972 کے سیکشن 11 سی کے تحت عمل میں لایا گیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ہدایت پر جوڈیشل کمیٹی تشکیل دے دی گئی، رکن اسمبلی سردار محمد اویس دریشک کو پنجاب اسمبلی جوڈیشل کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔پارلیمانی لیڈر پیپلزپارٹی سید علی حیدر گیلانی، شوکت راجا، نورالامین وٹو اور چوہدری افتخار حسین چھچھر کو کمیٹی کے رکن مقرر مقرر کر دیا گیا۔ امجد علی جاوید، ذوالفقار علی شاہ، راحیلہ خادم حسین اور احمر رشید بھٹی جوڈیشل کمیٹی میں شامل ہیں۔جوڈیشل کمیٹی پنجاب اسمبلی کے استحقاق سے متعلق معاملات کی سماعت اور تحقیقات کرے گی، کمیٹی اسپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے استحقاقی ریفرنسز پر کارروائی کی مجاز ہوگی۔ کمیٹی شواہد اور دستاویزات طلب کرنے اور متعلقہ افراد کا مؤقف سننے کا اختیار رکھے گی۔



