اسلام آباد ہائیکورٹ کا این سی سی آئی اے پر اظہارِ برہمی، ملازمین کی مستقلی کیس میں جواب طلب

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب جمع نہ کروانے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت 24 جولائی تک ملتوی کر دی۔

جسٹس اعظم خان نے این سی سی آئی اے کے گریڈ 16 سے اوپر کے 43 کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر ناراضی کا اظہار کیا اور آئندہ سماعت تک جواب جمع کروانے کا حکم دیا۔

عدالت نے این سی سی آئی اے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی روکنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ اگر آئندہ سماعت تک جواب جمع نہ کروایا گیا تو دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button