انگلینڈ اور بھارت کے تین لیجنڈ کرکٹرز آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

ایڈنبرا (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی، انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر کیون پیٹرسن اور سابق بھارتی ویمن کپتان انجم چوپڑا کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا۔

ایڈنبرا میں منعقدہ تقریب کے دوران تینوں کرکٹرز کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد ہال آف فیم کے ارکان کی مجموعی تعداد 125 ہوگئی ہے۔

سارو گنگولی اور سچن ٹنڈولکر کی ون ڈے کرکٹ میں اوپننگ جوڑی تاریخ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 21 سنچری شراکتیں قائم کیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

کیون پیٹرسن نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 136 ون ڈے میچز میں 4440 رنز اسکور کیے، جبکہ 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فتح کے دوران انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا تھا۔

سابق بھارتی ویمن کپتان انجم چوپڑا نے بھارت میں خواتین کی کرکٹ کے فروغ اور مضبوط بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 2016 میں میری لیبون کرکٹ کلب (MCC) کی اعزازی تاحیات رکنیت حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون کرکٹر بھی بنی تھیں۔

مزید خبریں

Back to top button