یکطرفہ معاہدوں کادورختم ہوچکا،محمدباقرقالیباف

تہران(جانوڈاٹ  پی کے)ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یکطرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب تمام فریقوں کو اپنے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کرنا ہوگی، بصورت دیگر انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی معاہدے صرف اسی صورت کامیاب ہو سکتے ہیں جب تمام فریق اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے پوری کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی معاہدے کی یکطرفہ خلاف ورزی قابل قبول نہیں ہوگی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل 5 کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھولنے کے انتظامات کا ذکر موجود ہے۔قالیباف نے خاص طور پر اس جملے کو نمایاں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران ضروری انتظامات کرے گا۔

مزید خبریں

Back to top button