انمول عرف پنکی منشیات کیس،شریک ملزموں کے نام خارج کرنے کی درخواست مسترد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کیس کی سماعت میں عدالت نےدو شریک ملزموں کے نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نےملزمہ کےشریک ملزموں ذیشان اور سہیل کے نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔پراسیکیوٹر عبدالرحمان تھیم نے مؤقف اختیارکیاکہ ایسی درخواست ریمانڈ کے مرحلے پر دائر کی جا سکتی ہے،جبکہ چالان میں ملزموں کا کردارواضح طور پر بیان کیاگیا ہے اور انکے خلاف ٹھوس شواہد موجودہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ گارڈن میں مقدمہ درج ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کے کسٹمرز سے آنے والی رقوم وصول کرتے تھے، جبکہ کسٹمرز ادائیگی کے اسکرین شاٹس انمول عرف پنکی کو ارسال کرتے تھے۔پولیس کے مطابق عدالت اس سے قبل بھی دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button