پنجاب یونیورسٹی شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی سرکاری عمارت میں پرائیوٹ مرغیاں پالنےکاانکشاف

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب یونیورسٹی شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کی سرکاری عمارت میں پرائیوٹ مرغیاں پالنے کا انکشاف۔
شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران عابد نے ادارے کی چھت اور لان میں مرغیاں پال لیں،مرغیوں کے لئے سرکاری عمارت کی چھت پر ڈاکٹر کامران عابد نے ڈربے بنوا دئیے،مرغیوں کو لان میں محفوظ رکھنے کے لئے5لاکھ روپے کا جنگلہ لگانے کاانکشاف بھی ہوا ہے۔
لان میں جنگلہ لگانے سے ادارے کے طلباء و طالبات کو مین لائبریری جانے کا راستہ رک گیا،پرائیوٹ مرغیوں کی دیکھ بھال کے لئےشعبے کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی پر مامورہیں،ڈاکٹر کامران عابد یونیورسٹی آف سرگودھا اور ساہیوال میں وائس چانسلر کے امیدوار ہیں۔



